مال امداد

وَيَزِيْدُ اللہُ الَّذِيْنَ اہْتَدَوْا ہُدًى    وَالْبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّخَيْرٌ مَّرَدًّا (سورۂ مریم آیت ۷۶)
اور اللہ ہدایت یافتہ افراد کی ہدایت میں اضافہ کردیتا ہے اور باقی رہنے والی نیکیاں آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب اور بازگشت کے اعتبار سے بہترین اور بلند ترین ہیں

خیرین کے نام مالی امداد کی درخواست

سلام علیکم:
بصد ادب و احترام، جیسا کہ معلوم ہے، المصطفی اوپن یونیورسٹی ایک علمی ثقافتی اور بین الاقوامی ادارہ ہے  جو اسلامی علوم، بشریات اور سماجیات کی توسیع کے مقصد کے تحت قائم ہوا ہے، اور اس ادارہ نے سائیبر اسپیس میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے، دنیابھر کے تمام خواہشمند افراد کے لئے  علم و فضیلت کو حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
موجودہ وقت میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد، مختلف تعلیمی شعبوں میں اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور خالص اسلامی تعلیمات اور قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی ہدایات سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔
اس یونیورسٹی کے اخراجات کو فراہم کرنے کا ایک ذریعہ، کارخیر اور بخشش کرنے والے افراد کی مالی امداد ہے، اس بات کے پیش نظریونیورسٹی میں  جلد ہی کارخیر کرنے والوں کی مالی امداد کو وصول کرنے کا شعبہ قائم ہوا ہے۔
جناب عالی آپ اور آپ کی جان پہچان کے افراد بھی اس اہم اور الہی امر میں اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لیکربین الاقوامی معاشرہ میں قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات اور اخلاق و معنویت کی ترویج میں شریک قرار پا سکتے ہیں۔
آپ کی امداد مندرجہ ذیل امور میں خرچ ہوتی ہے؛
-    ضرورتمند اور نادار طلباء کی فیس ادا کرنے میں؛
-    درسی مواد اور متون کو فراہم کرنے میں؛
-    قرآنی اور معنوی پروگرام میں؛
-    تکنیکی اور ترقی کی بنیادوں کی توسیع میں؛
-    قم اور مشہد کے مقدس مقامات کی جانب طلباء کے علمی اور ثقافتی ٹورمیں؛
-    کارخیر کرنے والوں کی جانب سے تجویزشدہ خاص امورمیں۔

 

ضرورتمند اور نادار طلباء کی فیس ادا کرنے میں
درسی مواد اور متون کو فراہم کرنے میں
قرآنی اور معنوی پروگرام میں
تکنیکی اور ترقی کی بنیادوں کی توسیع میں
قم اور مشہد کے مقدس مقامات کی جانب طلباء کے علمی اور ثقافتی ٹورمیں
کارخیر کرنے والوں کی جانب سے تجویزشدہ خاص امورمیں